مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ ایران کا پہلا جوہری پاور پلانٹ اس سال ستمبر میں کام شروع کردیگا۔انھوں نے کہا کہ انتہائی اہم اور حتمی مرحلے ہاٹ واٹر ٹیسٹ کے مکمل ہونے کے ساتھ ہی بُوشہر میں جوہری پلانٹ شروع کرنے کیلئے سنتیس سال کا انتظار ختم ہوگیا ہے۔ اور اب پلانٹ کے حتمی افتتاح کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔ روس نے ایک ہزار میگا واٹ کے رئیکٹر کی تعمیر کیلئے پندرہ سال قبل آمادگی ظاہر کی تھی۔ مگر ایک ارب امریکی ڈالر کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہوتا رہا۔ روسی جوہری تعاون کے سربراہ بھی کہہ چکے ہیں کہ بوشہر کا رئیکٹر اگست میں کام شروع کردیگا بوشہر بجلی پلانٹ روس کے تعاون سے مکمل ہوگا اور اب ایران مقامی طور پر بھی ایٹمی بجلی پلانٹ تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کا پہلا جوہری پاور پلانٹ اس سال ستمبر میں کام شروع کردیگا۔
News ID 1114384
آپ کا تبصرہ